ڈینگی سرویلنس ‘ غفلت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ حنیف پتافی 

ڈینگی سرویلنس ‘ غفلت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ حنیف پتافی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خبر نگار خصوصی) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت محمد حنیف پتافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب ڈینگی فری ہے۔پنجاب میں صرف لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف صرف کاغذوں میں مہم چلائی جا رہی تھی۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں شہروں کی انتظامیہ کو تبدیل کر دیا ہے موجودہ رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 26 مریض داخل ہیں۔ان میں سے 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ہونے کی کنفرم رپورٹ آئی ہے۔یہ تمام مریض دوسرے شہروں میں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )


ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان میں ڈینگی کے خلاف انتہائی موثر مہم چلائی جارہی ہے۔ ملتان سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ذاتی طورپر ڈینگی کے خلاف مہم کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ملتان اور فیصل آباد کا دورہ کر رہا ہوں۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ میں ڈینگی کے تمام ٹیسٹ فری کر دئے گئے ہیں۔ حنیف پتافی نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس بارے غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مشیر صحت نے نشتر ہسپتال کے ڈینگی آئسولیشن وارڈ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم ڈینگی کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ مشیر صحت نے ڈی سی آفس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بریفنگ دی اور کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے ضلع اور تمام تحصیلوں میں بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام سکولوں اور کالجوں کے سٹوڈنٹس میں ڈینگی سے بچاوبارے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ واسا اور سوئی گیس اور میپکو کو بلوں پر ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پرنٹ کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔ علمائے کرام سے جمعہ کے خطبے میں شہریوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ شہریوں کو ڈینگی مچھر بھگانے والے نیاز بو، میری گولڈ اور دوسرے پودے لگانے کی ترویج دی جارہی ہے۔
حنیف پتافی