بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی چار برس کیلئے وائس چانسلر ہوں گے، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر شپ کا بحران ختم ہوگیا ہے‘ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مستقل وی سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سرچ کمیٹی کی سفارشات کے بعد گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو وی سی تعینات کیا تھا جن کی تعیناتی کو منسوخ کرتے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ہوئے پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو چار سال لئے وی سی زکریا یونیورسٹی تعینات کیا جاتا ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سا ت روز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں ورنہ میرٹ لسٹ کے مطابق اگلے امیدوار کو تعینات کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آبادکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی طرف سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کرنے پر میرٹ پر دوسرے نمبر پر آنے والے پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی تقرری کے آرڈرز جاری کئے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ ایڈ منسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ا س وقت انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ 2سال ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جو چیئرمین ایچ ای سی کے بعد سب سے بڑی پوسٹ ہے۔ اس کے علاوہ وہ خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی میں بھی بطور وائس چانسلر خدمات سر انجام دے چکے ہیں جو کے پی کے کی دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔مزید براں یونیورسٹی آف بلوچستان میں بطور ڈین خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔وہ ترکی میں بھی پاکستان چیئر پر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سیالکوٹ یونیورسٹی میں بھی پہلے پنجاب یونیورسٹی کی ناصرہ جدون کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کے آرڈرز جاری ہوئے جن کی طرف سے بعد میں معذرت کے بعد میرٹ پردوسرے نمبر پرآنے والی یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کا بطور وی سی تقرر کیا گیا۔ اسی طرح خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے کے پی کے کی صاحبزادی صائمہ کے بطور وائس چانسلر تقرر کے آرڈرز جاری کئے گئے مگر بعد میں ان کی طرف سے معذرت کرنے کے بعد میرٹ میں دوسرے نمبر پرآنے والی پروفیسر کو وی سی تعینات کیا گیا ہے۔

مستقل وائس چانسلر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -