آگ پر چلانے کا واقعہ ‘7گرفتار ملزمان عدالت میں پیش 

آگ پر چلانے کا واقعہ ‘7گرفتار ملزمان عدالت میں پیش 

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)تحصیل کوہ سلیمان کھرڑ بزدار کے علاقہ میں دو نوجوانوں کو بے گناہی ثابت کر نے کے لئے آگ پر چلانے کے واقعہ کا وزیر اعلیٰ کا نوٹس،دس(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

 افراد کے خلاف مقدمہ درج،سات گرفتار،عدالت میں پیش کر دیا گیا پنجاب بلوچستان کے قبائلی علاقہ کھرڑ بزدار میں دونوجوانوں گل محمد اور گل زمان پر اسلحہ چوری کا الزام لگا کر علاقہ عمائدین کے جرگہ نے انہیں بے گناہی ثابت کر نے کے لئے دہکتے کو ئلوں پر چل کر بے گناہی ثابت کر نے کو کہا جس پر نوجوان نے دہکتے کو ئلوں میں پا¶ں رکھاتو وہ جھلس گئے مقامی افراد نے اسے چور قرار دے دیا واقعہ کا نوٹس لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کی جس پر مقامی تھانہ کھرڑ بزدار کے ایس ایچ او محمد سلیم بزدار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 5/19زیر دفعہ 337Kاور 506کے تحت دس افراد کو ملزم نامزد کر کے درج کر لیا گیا ہے جن میں آج فوری کاروائی کر تے ہو ئے سات ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا گیا ہے گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ یہ بلوچی رسم کے مطابق دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے قبائلی رسم کے مطابق فیصلہ ہوا تھا جس پر بے گناہی ثابت کر نے کو کہا گیا میرے بھائی پر جرم ثابت ہو نے پر ہم باہمی طور پر فیصلہ کر یں گے۔

آگ پر چلانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -