عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے‘ خاور علی شاہ

  عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے‘ خاور علی ...

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے دورہ کبیروالا شہر کے دوران سید گروپ کے فعال رہنما راؤ آصف سعیدی پھلانوالے کے آفس اور سید گروپ کے دیرینہ کارکن رانا صغیر احمد نمبردار کی وفات پر ان کی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

رہائشگاہ پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے ”مسئلہ کشمیر“پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے،امریکہ سمیت دیگر ممالک نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کریں تو مسئلہ کشمیر ”مذاکرات“ کے ذریعے حل ہوسکتا ہے،سری لنکن کرکٹ کی آمدپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اورخطے میں قیام امن کیلئے خوش آئند ہے،صوبائی کابینہ میں ردوبدل پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو مسائل کے حل کیلئے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،میری وزرات کانام”عوام کی بلاتفریق خدمت“ہے،جس کی اولین ترجیح حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح وبہبود کے اجتماعی مفادات پر مبنی منصوبہ جات پر خرچ کئے جارہے ہیں،سید گروپ کے ممبران قومی اسمبلی تحصیل کبیروالا کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے نزد شہر موڑ نمبردار رانانذیر احمد عرف بابو سے ان کے چھوٹے بھائی اور رانا بلال صغیر سے ان کے والد اور اپنے دیرینہ فعال کارکن رانا صغیر احمد نمبردار کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا صغیر احمد ایک دلیر اور جرات مندانسان تھا،انہوں نے کبھی بھی سچ کہنے اور حق پر ڈٹ جانے میں کسی قسم کی ہچکچکاہٹ کا مظاہر ہ نہیں کیا،مرحوم کی وفات سے سید گروپ اپنے ایک مخلص اور فعال دوست سے محروم ہوگیا ہے۔اس موقع پر رانا عبدالجبار،مہر مجاہد حسین اُترا،چوہدری محمد قاسم ارائیں،حاجی محمد ارشد سنگا،جاوید خان پڑھیار،راؤ آصف سعیدی،منیر احمد خان،راؤ اسلم ذوالفقار،ڈاکٹر خالد جاوید سیفی،حفیظ سعیدی،ملک ناصر کھوکھر،شیخ محمد ارشد،مہر بلال اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -