مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا‘ جاوید اقبال
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور لوگوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سرکاری افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا‘ موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیوں پریقین رکھتی ہے۔اپنی رہائشگاہ پر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
وفودسے ملاقات کے حاجی عبدالجبارورک‘ چوہدری ارشد‘ غلام فرید‘ جام آصف‘ رئیس زین ودیگروفودسے ملاقات کے دوران دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ماضی کی حکومت کی نا اہلی اور بلدیاتی اداروں کو بے وسائل رکھنے کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جن کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کے عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں اوران کی شب وروزکی کاوشیں انشاء اللہ جلد رنگ لائیں گی‘ کرپٹ مافیااورعوام دشمنوں کواحتساب کے کٹہرے میں جاناپڑے گا‘ قبل ازیں انہوں نے وفودمیں شامل افرادکے مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔