سیشن جج ڈیرہ محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ 14اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنیکا حکم

  سیشن جج ڈیرہ محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ 14اسیران کو ذاتی مچلکوں پر ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ،14نفر حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کر نے کا حکم تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے اور مجسٹریٹ دفعہ30 ڈیرہ غازیخان غلام اصغر رضوی کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اس موقع پر قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ او ر میڈیکل آفیسرجیل محمد ایوب قسمانی بھی موجود تھے قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ نے معزز ججز صاحبا ن کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈاور دیگر بارکس کا دورہ کرایا جہاں انھوں نے تمام اسیران سے ان کے مسائل پوچھے تو کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیااور جیل کے سیکورٹی انتظامات بہتر پائے جیل کی صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیابعدا زاں انہوں نے14نفرحوالاتیان کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

14اسیران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -