پتنگ بازی کی روک تھام‘ مانیٹرنگ کیلئے 2تھانیداروں کی دمدمہ پرتعیناتی

  پتنگ بازی کی روک تھام‘ مانیٹرنگ کیلئے 2تھانیداروں کی دمدمہ پرتعیناتی

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی کے اقدامات تیز۔ ملتان پولیس افسران نے ضلع بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ بذریعہ دوربین کرنے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے دمدمہ پر دو تھانیداروں کی تاحکم ثانی ڈیوٹی لگا دی ہے۔معلوم ہوا ہے سی پی او ملتان نے ضلع بھر کے تمام ڈویثرنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویثرن میں پتنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس افسر نے تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے دو اے ایس آئی کی ڈیوٹی قلعہ کہنہ قاسم باغ کے دمدمہ (اونچائی)پر لگا دی ہے۔جو دوربین کے ذریعے صبح نو بجے لیکر دن ایک بجے اور دوسرا دن ایک بجے شام ساتھ بجے تک ضلع بھر کی مانیٹرنگ کرے گا۔اور نشاندہی والے پتنگ بازی کے مقامات کو وائرلیس کنٹرول پر اطلاع دے گا۔تاکہ متعلقہ گشت افسر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

پتنگ بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -