زیر حراست ملزمان پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے تھانوں میں حوالایتوں کے مکمل کوائف درج کرنیکی ہدایت

زیر حراست ملزمان پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے تھانوں میں حوالایتوں کے مکمل کوائف ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر نے تھانوں میں زیر حراست ملزمان پر کڑی نگاہ اور جانکاری حاصل کرنے کیلئے حوالاتوں کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

باہر سفید بورڈ آویزاں کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔اس حوالے سے آر پی او ملتان مہر وسیم احمد خان سیال نے ملتان۔خانیوال۔لودھراں۔اعر وہاڑی کے ضلعی پولیس سربراھان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ کے تھانوں میں حوالاتوں کے باہر ملزمان کے بارے میں مکمل کوائف درج کرنے کے حوالے سے ایک سفید رنگ کا بورڈ آویزاں کریں۔جسکا سائز دو فٹ چوڑا اور تین فٹ لمبا ہونا چاہیے۔بورڈ پر درج ملزمان بارے تمام تفصیل محرر تھانہ روزانہ کی بنیاد پر تحریر کریں گے۔اور یہ تحریر بلیک سیاہی سے درج ہو۔جسکو روزانہ صاف بھی کیا جاسکے۔حوالاتی بورڈ پر ملزمان کے نمبر شمار۔کوائف مقدمہ۔کوائف حوالاتی۔تاریخ ریمانڈ۔تاریخ پیشی درج ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -