وائٹل کثیر المقاصد خدمت پراجیکٹ کا تعمیراتی مرحلہ مکمل ہوگیا ہے‘ حاجی محمد یسیٰن

  وائٹل کثیر المقاصد خدمت پراجیکٹ کا تعمیراتی مرحلہ مکمل ہوگیا ہے‘ حاجی ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل ملٹی پرپز میگا خدمت پراجیکٹ کی تکمیل عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے "وائٹل ملٹی پرپز میگا خدمت پراجیکٹ"کا تعمیراتی مرحلہ مکمل ہوگیا عوامی خدمت کی فراہمی کے عملی اجرا کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی بہت جلد علاقہ بھر کے عوام سہولیات سے استفادہ کر سکیں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

گے وائٹل گروپ ہارون آباد کے روح رواں حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یٰسین نے میگا پراجیکٹ کے مختلف شعبہ جات،وائٹل فری دستر خوان،وائٹل فری میرج ہال،وائٹل فری ڈسپنسری اور وائٹل فری یونیفارم کا جائزہ لیا اور خدمت سہولیات کے معیار اور استفادہ کرنے والے عوام کے لیے باوقار اور خوش گو ار ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یٰسین نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ وایٹل فری دستر خواں ہر روز دوپہر بارہ سے لیکر تین بجے سپہر تک غریب مزدور افراد اور مسافروں اور مریضوں کو دوپہر کا معیاری کھانا پیش کرے گا کھلانے کے لیے بہترین فرنیچر اور موثر وباوقار نظام تیار کیا گیا ہے وائٹل میر ج ہال میں مسحقین کے بچوں اور بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں 100افراد کو فری کھانا اور نشستیں فراہم کی جائیں گی وائٹل فری ڈسپنسری مریضوں کو مفت ادویات کا ذریعہ ہے پچاس ہزار رسے زائد طلباء و طالبات کو فری یونیفارم کا گفٹ دیا جائے گا وائٹل نے اس میگا پراجیکٹ کو ایک مرکز پر لانے کا فیصلہ عوامی سہولت اور آسانی کے لیے کیا گیا تاکہ عوام ہمہ قسم کی خدمات سے ایک مقام پر استفادہ کر سکیں خدمت کا یہ مشن وسیع سے وسیع تر کرنے کا عزم ہمارا وژن ہے۔

وائٹل گروپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -