میر پور، جہلم، راولاکوٹ سمیت کئی شہروں می پھر زلزلہ، 70افراد زخمی، انڈونیشیا اور ترکی زلزلے سے لرزا ُٹھے20افراد جاں بحق، متعدد زخمی

میر پور، جہلم، راولاکوٹ سمیت کئی شہروں می پھر زلزلہ، 70افراد زخمی، ...

  

میرپور (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،  گزشتہ روز  میر پور، جہلم راولا کوٹ سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرا اٹھے جس سے مزید 70 افراد زخمی ہو گئے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا چوک شہیداں سے گزرنے والا قافلہ بھی  رک گیا۔ زلزے کی شدت 4.7 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ جہلم، شیخوپورہ، سرگودھا، راولاکوٹ، نارووال، سانگلہ ہل، دینہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ادھر کچھ روز قبل آزاد کشمیر میں زلزلے سے تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی، مختلف علاقوں میں 39 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 160 افراد شدید زخمی ہوئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق زلزلے سے 270 گھر منہدم اور ستائیس سو نو کو نقصان پہنچا، 8 سرکاری عمارتیں زمین بوس اور 131 متاثر ہوئیں، 50 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 600 خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی ہے، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے، زلزلے سے 450  گھروں کو نقصان پہنچا،135 گھروں کو شدید نقصان،جبکہ 315 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ 

زلزلہ

 انقرہ،جکارتہ (آئی این پی/شنہوا) پاکستان کے بعد ترکی اور انڈونیشیا زلزلوں سے لرز اْٹھے، انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ ترکی میں ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے استنبول میں آنے والے زلزلے  کی ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 تھی۔ ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مرمارا سمندر کے قریب آیا، جو 6.9 کلو میٹر زیر زمین ہے۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ زلزلہ آنے کے دوران بلڈنگ کافی دیر تک ہلتی رہیں، اس دوران سکولوں اور سرکاری دفاتر کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔استنبول کے میئر کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ابھی تک زلزلے سے نقصانات کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں زلزلوں کا مرکز ہے اور ترکی فالٹ پر موجود ہے۔۔اس سے قبل انڈونیشیا میں ایک اور زلزلے سے زمین لرز اٹھی، 6.5 شدت کا زلزلہ جزیرے مالوکو میں  صبح کے وقت آیا، جس کی شدت سے سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔زلزلے میں 100سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

انڈونیشیا زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -