مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ برقرار، ادویات اور خوراک کی شدیدقلت،مواصلاتی رابطے بھی منقطع

    مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ برقرار، ادویات اور خوراک کی شدیدقلت،مواصلاتی ...

  

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ بدستور جاری  ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔سرینگر سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں بازار، کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل اورمواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں۔تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔سرینگر شہر کے اندرونی علاقے کا زیادہ حصہ ناکوں اور خاردار تاروں کی ذریعے مسلسل بندہے۔ مریض بہت زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں کیونکہ وادی میں زندگی بچانے والی ادویات کی بھی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -