سی ایس ایس امتحان سے پہلے امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ 

   سی ایس ایس امتحان سے پہلے امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سی ایس ایس امتحان سے پہلے امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ایس ایس امتحان سے پہلے سکریننگ ٹیسٹ کی تجویز وفاقی حکومت کوبھجوائی جارہی ہے،وفاقی کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے قانون سازی کرنا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں میں سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کی شرح 3 فیصد تک آگئی ہے، سی ایس ایس امتحان میں ہرسال 24 ہزار امیدوار حصہ لیتے ہیں،سی ایس ایس امتحان سے پہلے سکریننگ ٹیسٹ سے اہل امیدواروں کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان سے حتمی نتیجے تک 18 سے 20 ماہ لگتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے بھی سی ایس ایس امتحان کے دورانیہ میں کمی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے افسران کیلئے سی ایس ایس میں 10 فیصد کوٹہ مقرر ہے۔اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔
 سی ایس ایس

مزید :

صفحہ اول -