مودی ٹرمپ ملاقات سے قبل امریکہ بھارت تجارتی معاہدہ طے نہ پاسکا، مذاکرات ناکام 

مودی ٹرمپ ملاقات سے قبل امریکہ بھارت تجارتی معاہدہ طے نہ پاسکا، مذاکرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیوسٹن(آئی این پی)ہیوسٹن میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ ناکام ہو گیا،دونوں ممالک کی جانب سے لچک نہیں دکھائی گئی جس کی بنا پر معاہدہ طے نہیں پا سکا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ اور بھارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی)مصنوعات کیلئے معاہدہ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد ہونا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ 'ہم بہت جلد تجارتی معاہدہ کریں گے اور بہت بڑا تجارتی معاہدہ کریں گے۔بھارتی اخباردی ہندوکے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت آئی سی ٹی مصنوعات پر عائد 20فیصد ٹیرف ختم کرے،تاہم نئی دہلی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے چینی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں بھرمار ہوجائے گی۔اس کے علاوہ امریکا میڈیکل ڈیوائسز اور دودھ سے بنی مصنوعات میں بھارتی مارکیٹوں تک پوری رسائی چاہتا تھا۔امریکا نے میڈیکل ڈیوائسز کی قیمتوں کے کنٹرول کو ختم کرنا اور دودھ سے بنی مصنوعات سمیت دیگر زرعی اشیا کی مارکیٹوں تک پوری رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب بھارت چاہتا تھا کہ امریکی مارکیٹوں میں ترجیحی سسٹم پروگرام کے تحت ترجیحی مارکیٹوں تک رسائی کی بحالی چاہتا تھا جسے جون میں ختم کردیا گیا تھا۔بھارت نے زرعی اشیا کی مارکیٹ میں سہولتیں بھی طلب کی تھیں جہاں تک اسے پہلے ہی رسائی حاصل ہے اور اس کے علاوہ اس نے چند زرعی مارکیٹوں تک پوری رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
مذاکرات ناکام

مزید :

صفحہ اول -