حافظ سعید منجمد بینک اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکلواسکتے ہیں: سلامتی کونسل 

حافظ سعید منجمد بینک اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکلواسکتے ہیں: سلامتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعو ۃکے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے،اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی نے اعتراض نہیں کیا،سربراہ جماعت الدعوۃ بنیادی ضروریات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپیہ ماہانہ نکلوا سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہیں روزمرہ اخراجات کیلئے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس پر سلامتی کونسل کمیٹی نے حافظ سعید، حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات کیلئے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی۔
سلامتی کونسل

مزید :

صفحہ اول -