میر پور، جہلم، راولاکوٹ سمیت کئی شہروں می پھر زلزلہ، 70افراد زخمی، انڈونیشیا بھی لرزا ُٹھا20افراد جاں بحق، متعدد زخمی

      میر پور، جہلم، راولاکوٹ سمیت کئی شہروں می پھر زلزلہ، 70افراد زخمی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) میر پور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،  گزشتہ روز  میر پور، جہلم راولا کوٹ سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرا اٹھے جس سے مزید 70 افراد زخمی ہو گئے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا چوک شہیداں سے گزرنے والا قافلہ بھی  رک گیا۔ زلزے کی شدت 4.7 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ جہلم، شیخوپورہ، سرگودھا، راولاکوٹ، نارووال، سانگلہ ہل، دینہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ادھر کچھ روز قبل آزاد کشمیر میں زلزلے سے تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی، مختلف علاقوں میں 39 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 160 افراد شدید زخمی ہوئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق زلزلے سے 270 گھر منہدم اور ستائیس سو نو کو نقصان پہنچا، 8 سرکاری عمارتیں زمین بوس اور 131 متاثر ہوئیں، 50 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 600 خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی ہے، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے، زلزلے سے 450  گھروں کو نقصان پہنچا،135 گھروں کو شدید نقصان،جبکہ 315 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ 
زلزلہ


جکارتہ (آئی این پی/شنہوا) جکارتہ کے مشرقی صوبے ملوکومیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے مختلف علاقوں میں 20افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.5 ریکارڈ کی گئیں تاہم کسی سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیاگیا، زلزلے سے بنیادی ڈھانچے کا معمولی نقصان ہوا ہے جس سے پتی مورا یونیورسٹی کی عمارت کو نقصان پہنچا اور شہر کے پل میں دراڑیں پڑ گئیں،صوبہ ملوکو زلزلے کے زون میں واقع ہے۔
انڈونیشیا زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -