کرچی، مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا

کرچی، مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی،شاہ فیصل کالونی، ملیر اور الفلاح سمیت ونیورسٹی روڈ، سعدی ٹان، عزیز آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، سرجانی ٹان، سہراب گوٹھ، ملیر، شاہ فیصل، بفرزون، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور سپر ہائی وے پر مسلسل تیسرے روز تیز بارش ہوگئی۔اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، حسن اسکوائر اور میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا،بارش شروع ہوتے ہی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کے کم دباو کا پھیلاو پاکستان تک پہنچ رہا ہے جس کے باعث کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہے

مزید :

صفحہ اول -