صوابی میں ڈینگی پنجے گاڑدیئے، تعداد 150تک پہنچ گئی   

  صوابی میں ڈینگی پنجے گاڑدیئے، تعداد 150تک پہنچ گئی   

  

 صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 150سے تجاوز کرگئی، نارنجی گدون، ٹوپی اور ہیملٹ میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہو گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ کیس موضع نارنجی میں سامنے آئے ہیں جہاں تیس مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ باچا خان میڈیکل کمپلکس میں دو جبکہ کالوخان ہسپتال میں چار مریض زیر علاج ہیں۔صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، نارنجی،ترکئی، گدون، ہملٹ، ٹوپی کے علاقوں میں ڈینگی کے کیسسز سامنے آنا شروع ہوگئے ہی، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اس وقت باچا خان میڈیکل کمپلکس میں دو جبکہ کالوخان ہسپتال میں چار ڈینگی کے مریض زیر علاج ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے ڈی ایچ او کا کہنا ہے ن کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے بروقت علاج کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور انھیں بروقت طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے،نارنجی و دیگر علاقوں میں سپرے کی گئی ہے انھوں نے صوابی کے لوگوں سے ڈینگی وائرس سے بچاوو کے لئے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے

مزید :

صفحہ اول -