پشاور، معذورافراد کا پولیس رویہ کیخلاف مظاہرہ، ٹائر جلا کر روڈ بلاک 

پشاور، معذورافراد کا پولیس رویہ کیخلاف مظاہرہ، ٹائر جلا کر روڈ بلاک 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں موٹرسائیکل کے ذریعے کپڑے کا روزگار کرنے والے معذور افراد نے مبینہ طور پر گرفتاریوں کیخلاف ٹائر جلا کر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے  کیا جس کی قیادت معذور افراد کی ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران کر رہے تھے۔ معذور افراد کا کہنا تھا کہ وہ کارخانو مارکیٹ سے حاجی کیمپ اڈہ تک موٹرسائیکلزاور چنگ چیوں کے ذریعے مختلف قسم کے کپڑے کے تھان لاتے ہیں جس میں کسی قسم کا غیر قانونی مواد نہیں ہوتا اور ان کے بچوں کیلئے کمائی کا ذریعہ ہے، یہ لوگ بیکاری بننے کی بجائے اپنی مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویگنز اور دیگر بڑی گاڑیوں کے ذریعے کپڑا  لے جانیوالوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی لیکن ان موٹر سائیکل والوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس، سی سی پی اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام حیات آباد پولیس کیخلاف کارروائی کرے ورنہ احتجاج میں شدت لائینگے۔

مزید :

صفحہ اول -