"والد صاحب والدہ سے بہت محبت کرتے تھے لیکن جب میں اور میرے بعد میری بہن پیدا ہوئی تو لوگ یہ کہہ کر مبارکباد دیتے تھے کہ۔ ۔ ۔ " معروف پاکستانی اداکارہ نے افسوسناک انکشاف کردیا

"والد صاحب والدہ سے بہت محبت کرتے تھے لیکن جب میں اور میرے بعد میری بہن پیدا ...

  

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ والد صاحب نے بیٹا نہ ہونے پر بیٹے کی خواہش کے لیے دوسری شادی کی۔سونیا حسین نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتداء میں والد صاحب والدہ سے بہت محبت کرتے تھے لیکن جب میں اور میرے بعد میری بہن پیدا ہوئی تو لوگ یہ کہہ کر مبارکباد دیتے تھے کہ ’اچھا ایک اور بیٹی پیدا ہوئی ہے‘۔

ایکسپریس کے مطابق سونیا حسین نے یہ بھی کہا کہ اتنے عرصے تک والد بیٹے کے نہ ہونے اور خاندان کے لوگوں کی باتوں کی وجہ سے ہمیں چھوڑ کر چلے گئے کیوں کہ والد صاحب پر معاشرے کا دباؤ تھا اور اُن کے دماغ میں یہ نظریہ کہ بیٹے کا ہونا بہت ضروری ہے اسی معاشرے نے بھرا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں 8 سال کی تھی جب والد صاحب ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے اور بیٹے کی خواہش کے لیے انہوں نے دوسری شادی کرلی۔ والدہ کے خاندان میں ویسے ہی کوئی نہیں تھا اور والد کے چلے جانے کے بعد والدہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور وہ راتوں کو چیختی تھیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ قدرت کا نظام دیکھیں جس وقت سوتیلی ماں سے والد صاحب کے ہاں بیٹا پیدا ہوا عین ایک ماہ بعد میری والدہ کو بھی رب نے بیٹے کی نعمت سے نوازا، ان تمام معاملات کے اصل ذمہ دار خاندان والے ہوتے ہیں جوکہ بار بار اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ بیٹا ہی سب کچھ ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -