سراج الحق کے قافلے کی گاڑی کو مری میں حادثہ ، امیر جماعت اسلامی اب کس حالت میں ہیں ؟ جانئے
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے قافلے کی گاڑی مظفر آباد جاتے ہوئےمری کے قریب الٹ گئی تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،امیر جماعت اسلامی اور ان کے ساتھی حادثے میں محفوظ رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی قافلے کے ہمراہ مظفر آباد جارہے تھے کہ مری کے قریب ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی محفوظ ہیں ۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مظفر آباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ’’آزادی کشمیرجلسہ عام ‘‘ منعقد ہو رہا ہے جس میں ہزاروں افراد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جلسہ عام میں خطاب سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے بھی ملاقات کریں گےاور کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔