پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ، شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ گئی ، سٹیڈیم میں آتے ہوئے چھتریاں لے آئیں کیونکہ ۔۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ، شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ ...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ، شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ گئی ، سٹیڈیم میں آتے ہوئے چھتریاں لے آئیں کیونکہ ۔۔

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آ ج دوپہر تین بجے کھیلا جائے گاجس کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاہم شائقین کرکٹ کیلئے ایک افسردہ خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹر ولوجسٹ نے میچ کے دوران بارش سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کاامکان ہے ، کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سہ پہر بارش ہو گی تاہم کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج دوپہر تین بجے کھیلا جائے جس کیلئے رینجرز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ، شائقین کرکٹ کیلئے چار مختلف علاقوں میں پارکنگ کا انتظام کیا گیاہے جبکہ میچ دیکھنے آنے والے افراد کو شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سٹیڈیم کے اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ تین گھنٹے قبل ہی سڑکیں بند کر دی جائیں گی ۔

مزید :

کھیل -