مریم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل کی کس بیرک میں رکھا گیاہے اور ملاقات کا دن کونسا ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ناب صدر مریم نوازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیاہے اور ان سے اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی ” سٹی 42 “ کے مطابق مریم نواز سے عزیزو اقارب سے ہی ملاقات کر سکیں گی ، جیل حکام کا کہناہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت کی خواتین بیرک میں رکھا گیاہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مریم نوازشریف کا ذاتی سامان بھی جیل پہنچا دیا گیا تھا جس میں کپڑے ، میز ، ٹیبل اور دیگر اشیاءشامل تھیں ۔ واضح رہے کہ مریم نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف سے بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں اور ان کا ملاقات کا دن بھی جمعرات ہی ہے ۔