برطانوی خاتون سے بداخلاقی کاالزام، ملزم پکڑا گیا
اسلام آباد(آئی این پی) سیکٹر ای الیون کے علاقے میں برطانوی خاتون سے مبینہ بداخلاقی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم علی اریب کو فوری معطل کردیا ہے، ملزم کو وقوعہ کے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کا متاثرہ غیر ملکی خاتون پر کسی قسم کوئی دبا ئو نہیں، اسے مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، بداخلاقی کرنے والا ملزم علی اریب اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف میں تعینات تھا، اور اس کے خلاف ایس ایس پی سی ٹی ایف انکوئری کررہے ہیں۔