فردوس عاشق اعوان نے ملالہ یوسفزئی کو کھری کھری سنادیں

فردوس عاشق اعوان نے ملالہ یوسفزئی کو کھری کھری سنادیں
فردوس عاشق اعوان نے ملالہ یوسفزئی کو کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے معلومات تک رسائی کے حق کو 54 دن سے غصب کر رکھا ہے ،ملالہ اور شرمین عبید کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم نظر نہیں آرہا ،کیا اس معاملے پر بھی کوئی ڈاکومنٹری بنتی ہے یا عالمی فورم پر یہ معاملہ نہیں اٹھایا جاسکتا ,“کیا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے شہری انسان نہیں,وہ اشیائے خورونوش اور ادویات سے بھی محروم ہیں . اقوام متحدہ، یونیسکو سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں کو 54روز سے بھارتی فوج کی بربریت ،کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظر کیوں نہیں آرہیں”،معاون خصوصی نے کہا کہ وفاق کی سطح پر اطلاعات تک رسائی کے لئے انفارمیشن کمیشن کے فعال ہونے سے غلط اطلاعات اورجعلی خبروں کی حوصلہ شکنی ہوگی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس میں شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کے حقوق کا آئین کے مطابق خیال رکھا جائے ، انفارمیشن کمیشن کے لئے حکومت نے 70 ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں ، تمام قانونی معلومات اور دستاویزات حاصل کرناعوام کا حق ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دنیا انفارمیشن اور دیگر بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پر خاموش کیوں ؟ 54دن ہو چکے خطہ کشمیر میں انفارمیشن کا حق سلب ہو رہا ہے ، عالمی ادارے اور این جی اوز کہاں ہیں؟