”امام الحق چھوٹا اور جذباتی ہے مگر۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے شاندار بات کہہ دی

”امام الحق چھوٹا اور جذباتی ہے مگر۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے شاندار بات کہہ ...
”امام الحق چھوٹا اور جذباتی ہے مگر۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے شاندار بات کہہ دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ امام الحق ابھی چھوٹا اور جذباتی ہے، رو میں بات کر گیا مگر میرے دل میں اس کیلئے کوئی ملال نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق ابھی چھوٹا اور جذباتی ہے، رو میں بات کرگیا مگر میرے دل میں اس کیلئے کوئی ملال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق نے قائداعظم ٹرافی میں سست سنچری بنانے کا الزام سرفراز احمد اور ان کی ٹیم پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ چائے کے وقفے کے بعد انہوں نے منفی باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی اور پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے منفی حربے استعمال کئے جس کے باعث سست رفتار سنچری بنائی۔

کپتان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امام الحق نے جذباتی انداز میں ایک بات کردی،وہ ابھی چھوٹا ہے، وقت کے ساتھ سیکھ جائے گا،مجھے علم تھا کہ اس کو بات درست انداز میں کہنا نہیں آئی، وہ ٹیم کااہم کھلاڑی ہے، میرے دل میں اس کیلئے کوئی بات نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -