اگر آج بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہوا تو شائقین کی ٹکٹوں کا کیا ہوگا ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

اگر آج بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہوا تو شائقین کی ٹکٹوں کا ...
اگر آج بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہوا تو شائقین کی ٹکٹوں کا کیا ہوگا ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیاہے تاہم امپائرز بارش رکنے کے بعد گراﺅنڈ کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا پہلے میچ سے قبل ہی بارش نے اینٹری ڈال دی ہے جس پر ٹکٹیں خریدنے والے شائقین کرکٹ کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے تاہم اب پی سی بی نے ان کی مشکل بھی حل کر دی ہے اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ اگر آج میچ نہ ہو سکا تو ٹکٹیں خریدنے والے شائقین کرکٹ کو رقم واپس کر دی جائے گی لیکن آج کے میچ کی ٹکٹیں اتوار کے متبادل نہیں ہوں گی ۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بارش تھم چکی ہے ، امپائر اور ریفری گراﺅنڈ کا جائزہ لے رہے ہیں ، جائزے کے بعد میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -