”کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے بہترین بات کہہ دی

”کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ...
”کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے بہترین بات کہہ دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ عمر اکمل اور محمد رضوان سکواڈ کا حصہ ہیں اس لئے میرے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں اور میں پانچویں نمبر پر کھیلنے کی کوشش کروں گا، اگر بورڈ کے بڑے رابطے میں ہیں تو کپتانی کا مسئلہ نہیں، اپنے شہر میں بطور کپتان ون ڈے سیریز کھیلوں گا، کراچی کا کراﺅڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ دوسال سے بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے،عالمی کرکٹ ملک میں کھیل کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کرے، ہم نے دنیا میں اپنا پیغام دیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد رنز کی اننگ ضروری ہے، اوپنرز کو اچھا سٹارٹ دینا ضروری ہے، بابر اعظم مستقبل کا بہترین بیٹسمین ثابت ہو سکتا ہے،فخر زمان جذباتی ہے جبکہ میں اپنی خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

مزید :

کھیل -