کراچی کی بارش نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی مگر کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

کراچی کی بارش نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی مگر کیا؟ جان کر آپ بھی حیران ...
کراچی کی بارش نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی مگر کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوخ ہونے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کراچی سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے، بعد ازاں آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

یہ میچ کراچی کے انٹرنیشنل گراو¿نڈ کی تاریخ کا پہلا ایک روزہ مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز منسوخ ہو چکے ہیں، پہلا میچ 1982 میں آسٹریلیا کے خلاف عوام کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ ہوا۔دوسرا میچ بھی آسٹریلیا کے خلاف 1988ءمیں ہنگامہ آرائی کے باعث منسوخ ہوا جبکہ تیسرا میچ بھارت کے خلاف 1989ءمیں منسوخ ہوا۔اس کے علاوہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز بھی 1984ءاور 2002ءمیں منسوخ ہو چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -