وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کیابات کرنے والے ہیں؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کیابات کرنے والے ہیں؟وزیر خارجہ شاہ محمود ...
وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کیابات کرنے والے ہیں؟وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتادیا

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے وزیراعظم عمران خان کاخطاب تیار ہے ، وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے،بھارت کوبے نقاب کرنے کا مشن پورا ہوچکاہے ۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کاخطاب مکمل تیار ہے ، وزیر اعظم کے خطاب میں اہم نقطہ مقبوضہ کشمیر ہے ، 80لاکھ کشمیری قید ہے ،بھارت کوبے نقاب کرنے کا مشن پورا ہوچکاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد کشمیر میں ظلم بند اور کرفیوختم کرواناہے ، وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں کہیں گے کہ اسلام اوردہشتگردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور اس مسئلے کو اسلام کے ساتھ جوڑنا نا مناسب ہے ۔

مزید :

قومی -