آدمی نے پولیس افسر کی بیوہ کو نوکری کے بہانے ہوٹل میں بلالیا اور پھر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ۔۔۔

آدمی نے پولیس افسر کی بیوہ کو نوکری کے بہانے ہوٹل میں بلالیا اور پھر اپنے 2 ...
آدمی نے پولیس افسر کی بیوہ کو نوکری کے بہانے ہوٹل میں بلالیا اور پھر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک پولیس افسر کی بیوہ کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا کی رہنے والی خاتون کا شوہر پولیس سب انسپکٹر تھا جس کی کچھ عرصہ پہلے موت ہوگئی تھی۔ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ایک ملزم ان کے گھر پر کرایہ دار کے طور پر رہتا تھا جس سے ان کی جان پہچان تھی۔ شوہر کی موت کے بعد کرایہ دار نے اسے کام دلانے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرائیں۔
خاتون کے مطابق ملزم نے اسے اس جگہ نوکری دلوائی جہاں وہ خود کام کرتا تھا جس کے بعد وہ اسے مختلف جگہوں پر بلاتا تھا لیکن وہ انکار کردیتی تھی۔ ’ایک روز اس نے مجھے نوکری کے سلسلے میں پٹنہ کے راجہ بازار میں ایک ہوٹل میں بلایا جہاں اس نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری آبرو ریزی کی۔ ‘
متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -