ادھیڑ عمر شخص کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ بس میں 6 گھنٹے تک غیر اخلاقی حرکت، لیکن پھر لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سبق سکھادیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک ٹرانسپورٹ ہو یا بازار، کچھ بدطینت مرد خواتین کا جینا دوبھر کرنے سے باز نہیں آتے مگر بسااوقات ایسے بدقماشوں کا پالا ایسی لڑکی سے پڑ جاتا ہے کہ وہ بعد ازاں دوسروں کو بھی ایسی خباثت سے روکتے پائے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس باریش بزرگ کے ساتھ ہوا جس کے لچھن اس کے ظاہری حلیے سے یکسر مختلف تھے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ آدمی ملتان سے اسلام آباد جانے والی بس میں بیٹھا اور مسلسل 6گھنٹے تک اپنے سامنے بیٹھی لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتا رہا۔
یہ بدقماش بوڑھا لڑکی کے جسم کو چھوتا رہا اور بالآخر لڑکی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ اس نے موبائل فون کا کیمرا آن کیا اور اس بوڑھے کودو تھپڑ جڑ دیئے۔ لوگوں نے اس بوڑھے کو اس کی سیٹ سے اٹھا کر دوسری قطار میں بٹھا دیا تاہم لڑکی نے اس کی جان نہیں چھوڑی اور اس سے تین بار معافی منگوائی اور مزید تھپڑ بھی رسید کیے۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس لڑکی بہادری کی داد دے رہے ہیں۔