’سڑک پر یہ شخص مجھے دیکھ کر اپنے آپ کو ہاتھ لگاتا رہا اور۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے انتہائی شرمناک واقعہ بیان کردیا

’سڑک پر یہ شخص مجھے دیکھ کر اپنے آپ کو ہاتھ لگاتا رہا اور۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی ...
’سڑک پر یہ شخص مجھے دیکھ کر اپنے آپ کو ہاتھ لگاتا رہا اور۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے انتہائی شرمناک واقعہ بیان کردیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے بدقماشوں کی کمی نہیں جو گھر سے نکلنے والی خواتین کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں بھی جنسی ہراسگی کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ آدمی سن کر شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ واقعہ نیوگارڈن ٹاﺅن کے ابوبکر بلاک کے قریب واقع اوورہیڈ برج پر پیش آیا جہاں ایک لڑکی اس پل سے گزر رہی تھی کہ وہاں کھڑے ایک بدقماش نوجوان نے اسے دیکھ کر اپنے جسم کے پوشیدہ اعضاءکو چھونا شروع کر دیا۔

لڑکیاں عموماً ایسی صورتحال کو نظرانداز کرکے وہاں سے نکل جاتی ہیں لیکن اس بہادر لڑکی نے اس بدقماش کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنے فون کا کیمرا آن کیا اور اس کی ویڈیو بناتے ہوئے اسے دوبارہ وہی حرکت کرنے کو کہا۔ اب اس شیطان صفت نے اپنی شرٹ سے چہرہ چھپانے کی کوشش شروع کر دی اور دور جانے لگا۔

یہ ویڈیو بعدازاں زویا ایاز نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی۔ زویا نے بتایا کہ اس شخص نے پل پر میرا راستہ روک لیا۔ میں یہ دیکھ کر چند سیکنڈ کے لیے سکتے میں آ گئی کہ اس نے اپنے جسم کا پوشیدہ حصہ برہنہ کر رکھا تھا۔ پھر جب میں نے موبائل فون نکالا اور ویڈیو بنانے لگی تو وہ دور چلا گیا اور جب میں نے اسے بار بار چہرہ دکھانے کو کہا تو اس نے مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -