پاک نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ،دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا:ایڈمرل ظفر محمود عباسی

پاک نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ،دشمن کی جارحیت کا ...
پاک نیوی وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ،دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا:ایڈمرل ظفر محمود عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ایک بار پراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب موثر انداز میں دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاکستان نیوی کی آپریشنل مشق رباط2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی اہداف کو نشانے بنانے کی صلاحیت کو مزیدبڑھانے کیلئے مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جو پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں پر مہرِتصدیق ہے۔اس مشق کے انعقاد کا مقصد مختلف آپریشنل منصوبوں اور جنگی چالوں کو جانچناہے جن میں پاکستان نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈز اور پاکستان ائیر فورس کے مشترکہ آپریشنز بھی شامل ہیں۔ رباط مشق کے دوران پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی یونٹس کھٹن سمندری اور بحری جنگی ماحول میں مختلف میری ٹائم آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کی ساحلی دفاع، فضائی دفاع، میری ٹائم امتناعی آپریشن جیسے اسپیشل آپریشنز کی مشقیں بھی جاری ہیں۔ مشق رباط زمانہ امن و جنگ میں پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے بحری دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کامشاہدہ کیااور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے اور دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب موثر انداز میں دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -