”انڈیا سے میرا کیا رشتہ تھا ؟“جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرا عظم نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی عوام بھی دنگ رہ جائے گی

”انڈیا سے میرا کیا رشتہ تھا ؟“جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرا عظم نے ایسی بات ...
”انڈیا سے میرا کیا رشتہ تھا ؟“جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرا عظم نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی عوام بھی دنگ رہ جائے گی

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بات کی اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے میرا کیا رشتہ تھا ؟،میں ایک سپورٹس مین تھا،پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اس لیے بھارت میں میرے بہت سے مداح اور دوست ہیں ،میں بھارت جانا اچھا لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد مودی سے بات کی اور کہا کہ غربت ،موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے مل کر لڑتے ہیں ،جواب میں مودی نے کہا کہ ہم پر پاکستان سے دہشت گرد حملے ہوئے ،میں نے جواب دیا کہ ہمارے بھی مسائل ہیں ،بھارت بلوچستان میں حالات خراب کر رہا ہے ہم نے کلبھوشن یادیو کو پکڑا ہے ،ان باتوں کو پیچھے رکھ کر اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -