’ ان حالات میں میں بھی بندوق اٹھالیتا‘ اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

’ ان حالات میں میں بھی بندوق اٹھالیتا‘ اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران وزیر ...
’ ان حالات میں میں بھی بندوق اٹھالیتا‘ اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح کے مقبوضہ کشمیر میں حالات ہیں اس کی وجہ سے لوگ ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے، کشمیر جیسے حالات میرے ساتھ ہوتے تو میں بھی ان حالات میں بندوق اٹھالیتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مسلمانوں کی بات آتی ہے تو انصاف کی بات نہیں ہوتی، کیا مسلمان باقی مذاہب کے افراد سے کمتر ہیں؟، دنیا بھر کے مسلمان دیکھ رہے ہیں کہ کشمیریوں پر مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم ہو رہا ہے، انصاف نہیں ملے گا تو نوجوان مجبوراً ہتھیار اٹھائیں گے، ایسے حالات میں میں بھی بندوق اٹھالیتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سوا ارب مسلمان دیکھ رہے ہیں ، جب وہ مسلمانوں کے ساتھ یہ حالات دیکھیں گے تو ان میں انتہا پسندی بڑھے گی ، مسلمانوں میں انتہا پسندی اسلام کی وجہ سے نہیں بلکہ نا انصافی کی وجہ سے بڑھے گی۔

مزید :

قومی -