عمران خان پوری اُمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے،وزیر اعظم نے دنیا کوپیغام دیا کہ حق والے باطل کے سامنے نہیں جھکتے:فردوس عاشق اعوان

 عمران خان پوری اُمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے،وزیر اعظم نے دنیا کوپیغام دیا کہ ...
 عمران خان پوری اُمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے،وزیر اعظم نے دنیا کوپیغام دیا کہ حق والے باطل کے سامنے نہیں جھکتے:فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہوزیر اعظم نے دنیا کوپیغام دیا کہ حق والے باطل کے سامنے نہیں جھکتے،

 عمران خان پوری اُمہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں،آج قوم کے لیڈرنے ثابت کردیا کہ کازمقدم ہوتا ہے،وزیر اعظم نے بھارت کا سیاہ چہرہ آشکار  کرتے ہوئےاسلام کا حقیقی تصور پیش کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہآج آپ کے وزیراعظم نے اسلامی شناخت کا تحفظ کیا ہے، وزیراعظم نے دنیا کوباورکرا دیا کہ اقوام متحدہ کے قوانین حرکت میں آنے چاہیں،وزیر اعظم نے دنیا کوپیغام دیا کہ حق والے باطل کے سامنے نہیں جھکتے،وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں،وزیر اعظم نے بتایا کہ انسانی حقوق کیا ہیں اور اسلام اصل میں کیا کہتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہوزیر اعظم عمران خان نےبھارت کا سیاہ چہرہ آشکار کرتے ہوئےاسلام کا حقیقی تصور پیش کیا،آج قوم کے لیڈرنے ثابت کردیا کہ کازمقدم ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -