مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل انتقال کر گئے
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا محمد افضل انتقال کر گئے

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کر گئے ،وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے،چند روز سے حالت مزید بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،رانا محمد افضل کا شمار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا ،ان کی نماز جنازہ کل شام فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھی، ممبر قومی اسمبلی رانا محمد افضل خالق حقیقی سے جاملے ۔رانا محمد افضل کو کچھ عرصہ قبل دل کی تکلیف ہوئی تھی جس پر انہیں فیصل آباد کے مقامی ہسپتال میں لایا گیا تھا،چند روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیںفیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے خصوصی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔رانا محمد افضل کا شمار ملک کے سینئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا تھا،وہ فیصل آباد سے  کئی بار  ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،سابقہ دور حکومت میں انہیں وزیر مملکت برائے خزانہ کا قلمدان سونپا گیا تھا ۔تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد رانا محمد افضل مختلف ٹی وی چینلز پر مسلم لیگ ن کا دفاع کرتے نظر آتے تھے ۔ان کے اچانک انتقال پر فیصل آباد میں ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کا تانتا بندھ گیا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ رانا محمد افضل کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز نماز عصر کے بعد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی آبائی قبرستان میں ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -