’آج اردگان کو ایک اور ہمسفر مل گیا ہے اور ۔۔۔‘ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کپتان کی تقریر پر دلچسپ تبصرہ کردیا

’آج اردگان کو ایک اور ہمسفر مل گیا ہے اور ۔۔۔‘ چیئرمین پشاور زلمی جاوید ...
’آج اردگان کو ایک اور ہمسفر مل گیا ہے اور ۔۔۔‘ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کپتان کی تقریر پر دلچسپ تبصرہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے بعد یہ یقین ہوچلا ہے کہ اردگان کو ایک اور ہمسفر مل گیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے آج کے خطاب سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ اردگان کو ایک اور ہمسفر مل گیا۔اغیار کے سینے پر کھڑے ہو کر ان کے دہرے معیار، اسلام دشمنی اور اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ اللہ سے دعا ہے کہ قوم ایسے قائد کے ساتھ کامیابی کے لمبے سفر پر رواں دواں رہے۔

وزیر اعظم کے اس جملے ’ اگر اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے سامنے گھٹنے ٹیکنے یا آخری دم تک لڑنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑاتو ہم لا الہٰ الااللہ یعنی ایک خدا پر ایمان رکھنے والے آخری دم تک لڑیں گے‘ پر جاوید آفریدی کاکہنا تھا کہ ’اقوام عالم کی تاریخ میں شاید یہ کسی مسلمان رہنماءکا سب سے دبنگ اور جرات مندانہ خطاب ہوگا۔‘

مزید :

کھیل -علاقائی -اسلام آباد -