دہشت گردی پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ،بھارت نے دنیا کو جنگ نہیں امن کا پیغام دیا ہے:نریندرا مودی

دہشت گردی پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ،بھارت نے دنیا کو جنگ نہیں امن کا ...
 دہشت گردی پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ،بھارت نے دنیا کو جنگ نہیں امن کا پیغام دیا ہے:نریندرا مودی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں55روز سےریاستی دہشت گردی کےذریعےمظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا دہشت گردی کے خلاف متفق اور متحد ہونا لازمی ہے کیونکہ دہشت گردی کے نام پر منقسم دنیا اقوام متحدہ کے اصولوں کو ٹھیس پہنچا رہی ہے،ہم اُس ملک کے باشندہ ہیں جس نے دنیا کو یدھ (جنگ) نہیں بودھ ( امن کا پیغام) دیا ہے،دہشت گردی کے خلاف دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے ہماری آواز میں سنجیدگی بھی ہے اور غصہ بھی ۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کا کہناتھا کہگلوبل وارمنگ میں بھارت کا بہت کم حصہ ہے لیکن اس کے حل کے لئے کام کرنے میں وہ سب سے  آگے ہے، ہندوستان نے 2022 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 450 گیگا واٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ، قدرتی آفات اب پہلے کی نسبت بہت تیزی سے آرہی ہیں اور ان کی ہولناکیاں اور بھی بڑھ گئیں ہیں،قدرتی آفات کی نئی اقسام بھی سامنے آرہی ہیں،ان آفات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے انفراسٹرکچر بنائیں جو ان آفات میں بھی محفوظ رہ سکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا دہشت گردی کے خلاف متفق اور متحد ہونا لازمی ہے کیونکہ دہشت گردی کے نام پر منقسم دنیا اقوام متحدہ کے اصولوں کو ٹھیس پہنچا رہی ہے،ہندوستان نےاقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ شراکت اور قربانی دی ہے،ہم اس ملک کے باشندہ ہیں جس نے دنیا کو یدھ (جنگ) نہیں بودھ (امن کا پیغام) دیا ہے،لہذا ہماری آواز میں دہشت گردی کے خلاف دنیا کو آگاہ کرنے کی سنجیدگی بھی ہے اور غصہ بھی۔دہشت گردی کو دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا اور انسانیت کے لئے خطرہ ہے،دہشت گردی کے نام پر منقسم دنیا ان اصولوں کو ٹھیس پہنچا رہی ہے جس کی بنیاد پر اقوام متحدہ قائم ہوئی تھیلہذا انسانیت کی خاطر پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متفق اور متحد ہونا ضروری ہے،ہندوستان دنیا کو چوکس رہنے کی اپیل اس لئے کررہا ہے کیونکہ ہم نے دنیا کو یدھ ( جنگ) نہیں بودھ دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -