"عمران خان کیلئے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے " ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبردار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگلا ہفتہ وزیر اعظم کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اس میں بہت کچھ ہونے جارہا ہے اور کئی اندرونی محاذ کھلنے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے شہباز شریف دیکھنا ہوگا کہ کیا فیصلہ آتا ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی گفتگو کے کیا اثرات سامنے آتے ہیں۔