بھارتی این سی بی نے دپیکا پڈ کون اور سارہ علی خان کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں صف اول کی اسٹارز نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سامنے پیش ہوئیں۔مقامی اخبار 'روزنامہ جنگ،کے مطابق بھارتی حکام نے دیپیکا پڈوکون اور سارہ علی خان کے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان فونز کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سارہ علی خان سے 2017 سے اب تک ان کے استعمال میں رہنے والے موبائل فونز بھی طلب کیے گئے تاہم اداکارہ نے ان فونز سے لاعلمی کا اظہار کیا۔