"الماس بوبی سے کچھ نکل سکتا ہے ، ن میں سے کچھ نہیں نکل سکتا"

"الماس بوبی سے کچھ نکل سکتا ہے ، ن میں سے کچھ نہیں نکل سکتا"

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ "الماس بوبی سے کچھ نکل سکتا ہے ، ن میں سے کچھ نہیں نکل سکتا۔"

نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن نے حسن نثار سے سوال کیا کہ کیا ن میں سے ش نکل سکتا ہے؟ جس پر حسن نثار نے کہا " میں ایک کامن سینس کی بات کرتا ہوں، الماس بوبی سے کچھ نکل سکتا ہے ، ن میں سے کچھ نہیں نکل سکتا۔"

انہوں نے کہا کہ ن میں سے جو بھی نکلے گا وہ "ست ماہا" ہوگا اور مرجائے گا، کسی کو بھلا لگے یا برا لگے ہم بدترین شخصیت پسند لوگ ہیں۔ ہمارے نزدیک پیپلز پارٹی کا مطلب بھٹو خاندان اور ن لیگ کا مطلب شریف خاندان ہے۔ 

خیال رہے کہ الماس بوبی پاکستان کے معروف خواجہ سرا ہیں، وہ شی میل فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر اور سابق ٹی وی ہوسٹ ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -