برطانیہ، پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور  اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

  برطانیہ، پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور  اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر لیڈز میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ساجد پرویز نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ عابدہ کریم کو قتل کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق قتل کی واردات ویسٹ یارکشائر کے ایک گھر میں پیش آئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جہاں فرانزک ٹیم نے جائے وقوع اور گھر سے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔39 سالہ عابدہ کریم 7 بچوں کی ماں تھیں اور چند ہفتے قبل ہی پاکستان میں والد کی تدفین میں شرکت کے بعد واپس برطانیہ آئی تھیں۔پولیس نے عابدہ کریم کے شوہر 37 سالہ ساجد پرویز کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ساجد پرویز ٹیکسی ڈرائیور ہے جسے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مقتولہ عابدہ کریم کے حوالے سے پڑوسی خاتون کا کہنا تھا کہ عابدہ بہترین اور خیال رکھنے والی خاتون تھیں اور وہ اچھی والدہ بھی تھیں۔

  گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -