یو ایس ایڈکے تعاون سے سندھ میں   14 نئے سکول تعمیر ہونگے،سیکرٹری تعلیم 

  یو ایس ایڈکے تعاون سے سندھ میں   14 نئے سکول تعمیر ہونگے،سیکرٹری تعلیم 

  

کراچی (این این آئی)سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے محکمہ تعلیم صوبے کے مختلف اضلاع میں 14 نئے سکول تعمیر کرے گا سیکر ٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے سکولوں سے متعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں چیئرمین، دیگر ممبران اور یو ایس ایڈ کا نمائندہ بھی شامل ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ مختلف اضلاع میں 14 سکول تعمیر کرے گا جس کے حوالے سے کمیٹی مختلف امور کا جائزہ لے گی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول نہ صرف ضلع کے مین روڈ پر قائم کیے جائیں گے بلکہ ابتر حالت والے سکولوں کو بھی بہتر کر کے منصوبے میں شامل کیا جاسکتا ہے سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ سکول کی تعمیر کے لیے علاقے کے متعلقہ لوگ زمین عطیہ بھی کرسکتے ہیں۔

نئے سکول تع

مزید :

صفحہ آخر -