ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کیلئے چیمپئن فار نیچر کا اعزاز
اسلام آباد(آئی این پی) ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کے اعزاز سے نواز دیا پاکستان کو چیمپئن فارنیچرکا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا عالمی ادارے نے پاکستان کو چیمپئن فارنیچر قرار دے دیا پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکااعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا ہے ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی ہے ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے ملنے والا عالمی اعزازوصول کریں گے عالمی اعزاز کورونا کی وباء کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا ورلڈاکنامک فورم کا کہنا ہے کہ وبا ء میں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں پاکستان کے ماحول دوست اقدامات پوری دنیاکے لیے سبق ہیں بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پرپابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کلین گرین پاکستان اوروزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت عالمی اعزاز ملا پاکستان کے اصل چیمپئین فار نیچروزیر اعظم عمران خان ہیں۔
پاکستان کا اعزاز