مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا 

مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا 

  

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختون خوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ رکارڈ قائم کر لیا۔پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 اسکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل اسکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھاعرفان محسود نے رواں ہفتے دو جب کہ گزشتہ 35 ورلڈ رکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے یہ ریکارڈاپنے نام کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرنے کی بہت خوشی ہے اور یہ سب پاکستان کی بدولت ہے اور جس طرح سے پرستاروں نے میری حوصلہ افزائی کی ان کا بھی شکرگزارہوں۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -