پاکستان میں ویمن کرکٹر ز کا آگے بڑھنا خوش آئند ہے: ثانیہ خان 

پاکستان میں ویمن کرکٹر ز کا آگے بڑھنا خوش آئند ہے: ثانیہ خان 

  

   لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ثانیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر کھیل میں ویمن ٹیلنٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو بہت خوشی کی بات ہے آج خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرا خواب تھا اور جب یہ پورا ہوا تو اس وقت بے پناہ خوشی ہوئی جسے بیان کرنا مشکل ہے ثانیہ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں ٹیم کی سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے مجھ پر زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گی ویمن کرکٹ ٹیم جلد ایکشن میں نظر آئے گی ثانیہ نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور پوری دنیا میں نمبر ون ویمن کرکٹر بننا میرا ہدف ہے یہ مشکل کام ہے مگر اس کے باوجود میں اس حوالے سے بھرپور کوشش کررہی ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -