اقوام متحدہ میں وزیراعظم کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات،سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے آج دہشت گرد بھارت کا چہرہ پوری دْنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بھی سفیر ہیں اْنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین،اسلامو فوبیا،دہشت گردی اوربھارتی مسلمانوں پر مظالم سمیت دیگر ایشوز پر عمران خان نے تمام حقائق دْنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا ون پوائنٹ ایجنڈاذاتی وسیاسی مفادات کا تحفظ ہے اْنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں اْنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں گورنر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے اور ملک کو معاشی میدان میں سب سے آگے لیکر جائیں گے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے نہیں بلکہ حکومت کے بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں تمام حالات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا اْنہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کر یگی۔
گورنر پنج