کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

  کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بجلی کی صورت حال تبدیل نہ ہوسکی، مختلف علاقوں میں شہری کئی کئی گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں۔شہر کے متعدد علاقے لوڈشیڈنگ کی اذیت سے دوچار ہیں،متاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل کالونی،گلستان جوہر، ایف بی ایریا، صدر،کھارادر،محمود آباد، ڈیفنس ویو،قیوم آباد،کورنگی سلطان آباد اور کیماڑی نمایاں ہیں۔لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 سے7 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں دن کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافے کردیا گیا ہے۔شہر قائدکے رہائشی علاقوں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث وقت پر آرڈر پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جانب سے گیس پریشر میں کمی ہے جس کی وجہ سے لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔سوئی سدرن ذرائع کے مطابق سالانہ مرمت کی وجہ سے 2 گیس فیلڈ بند ہیں جب کہ دیگر فیلڈ سے بھی گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے، 30 ستمبر کے بعد صورت حال میں بہتری کا امکان ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی سے ابھی یہ صورت حال ہے نہ جانے موسم سرما میں کیا ہوگا، حکومت اس مسئلے کا حل تلاش کرے تاکہ کراچی کے شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
بدترین لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -