شیخ رشید کے چیلنج کو تین بار قبول، قبول،قبول کرکے جوابی چیلنج دیدیا،حافظ حسین احمد

شیخ رشید کے چیلنج کو تین بار قبول، قبول،قبول کرکے جوابی چیلنج دیدیا،حافظ ...

  

کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے جے یو آئی کو ایک ہفتہ کے اندر کسی بھی چینل پر دئیے گئے مناظرے کے چیلنج کو ہم نے قبول کرلیا ہے اور میں نے تین بار قبول، قبول، قبول کہہ کر چند گھنٹوں کے بعد ہی جوابی چیلنج دیدیا لیکن شیخ رشید اب اس سے پہلو تہی کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی کے وزیر ریلوے شیخ رشید ماضی کے نیازی کی طرح پلٹن میدان میں ہتھیار ڈال چکے یہ بھی اب الیکڑانک میڈیا پر مناظرے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، ہم تمام چینلز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شیخ رشید کے پروگرام میں آنے سے قبل ہمیں مطلع کریں تاکہ بروقت ان کے ساتھ دو،دو ہاتھ کیا جاسکے کیوں کہ شیخ رشید نے تمام چینلز پر یہ شیخی بگھاری ہے، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ شیشے کے محل میں بیٹھے لوگ اگرشیخ رشید کو ماضی کی طرح استعمال کرکے سیاسی رہنماؤں پر پتھراؤ کرواتے ہیں تو سیاستدانوں سے پہلے خود اُن کے محفوظ ”آشیانے“ کو نقصان پہنچے گا۔

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -